ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دیدیا۔
جاپان کے شہر نشین میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت کے کپتان شیریاس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اس موقع پر دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔
بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر211 رنز بنائے۔ ابھیشک شرما نے 61، تلک ورما نے ناقابلِ شکست 51، شویام دوبے 27، شریاس ائیر 21 اور ایشان کشن نے 20رنز بنائے جبکہ پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس اور احمد دانیال نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، وسیم جونیئر کی جگہ سعد مسعود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، صائم ایوب، عثمان خان، حسن نواز، عبدالصمد، عرفات منہاس، احمد دانیال، ابرار احمد ، سفیان مقیم اور سعد مسعود شامل ہیں۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم میں فائنل میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
