دنیا کی ایک بڑی آبادی ارد گرد کے شور کی وجہ سے رات کی پرسکون نیند نہیں لے پاتی تاہم اب ایسے ایئر بڈز تیار کیے گئے ہیں جو نہ صرف شور کو سماعت تک پہچنے سے روکتے ہیں بلکہ رات بھر نیند کی نگرانی کے ساتھ صحت کی دیکھ بھال جییسے اہم کام بھی انجام دیتے ہیں۔
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ رات کی پرسکون نیند ایک بھرپور دن کے آغاز میں مدد فراہم کرتی ہے جبکہ نیند میں خلل ایک برے دن کے ساتھ صحت کو بھی متاثر کرتا ہے تاہم فور می بڈز 2 نامی یہ حیرت انگیز ایئربڈز آپ کی نیند کو بہتر بناکر ایسے بہت سے مسائل کا آسان حل پیش کرتے ہیں۔

ان ایئربڈز کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ کانوں میں پہننے کے بعد یہ ہر طرح کے جیسے ٹریفک، گھر کے شور اور خراٹوں کی آواز کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
یہ آرام دہ ہونے کے ساتھ جسامت میں چھوٹے وزن میں نہایت ہلکے ہیں یہی وجہ ہے کہ نیند کے دوران کروٹ لینے میں بھی کسی قسم کی دشواری ک سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
ان ننھے ایئر بڈز میں ایک ایسا سنسر نصب کیا گیا ہے جو رات بھر دل کی دھڑکن کی نگرانی کرتا ہے اور معلومات جمع کرتا رہتا ہے جبکہ صبح بیدار ہونے پر موبائل ایپ میں معلوم کیا جا سکتا ہے کہ رات بھر دل کی دھڑکن کیسی رہی، آپ رات میں کتنی دیر سوئے، نیند کے مختلف مراحل کیا تھے اور خراٹے کتنی بار لیے۔
یہ بھی پڑھیں: کان کو انفیکشنز سے بچانے کے لیے ایئربڈزیا ہیڈ فونز کو اس طرح صاف کریں
کمپنی ذاتی معلومات کا تحفظ بھی فراہم کرتی ہے اور نیند سے متعلق بنیادی معلومات ایئربڈز کے اندر ہی پراسیس ہوتی ہیں سرور پر نہیں بھیجی جاتیں۔
پیشگی بکنگ پر کی ان ایئربڈز کی قیمت 99 جبکہ متوقع قیمت 199 ڈالر ہے امید ہے کہ یہ عام عوام کے لیے رواں برس دسمبر میں دستیاب ہوں گے۔
اگر آپ شور کی وجہ سے پرسکون نیند نہیں لے پاتے یا کسی کے خراٹے آپ کی نیند میں خلل کا سبب بنتے ہیں تو یہ ایئربڈز آپ کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔
یہ ابھی صرف کراؤڈ فنڈنگ کے ذریعے متعارف کرائے گئے ہیں۔ اس لیے خریدنے سے پہلے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ کمپنی انہیں کب فراہم کرے گی اور وہ حقیقت میں کتنے مؤثر ہیں۔