وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مالی مشکلات کی وجہ سےکسی ذہین بچےکومعیاری تعلیم سےمحروم نہیں رہنا چاہیے غریبوں کے بچے ایچی سن جیسےاداروں میں تعلیم حاصل کرنےکاتصور بھی نہیں کرسکتے، اسی ویژن کےتحت 2010 میں دانش اسکول جیسےتعلیمی ادارےکی بنیادرکھی۔
اسلام آباد میں دانش اسکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں پیش کی جانے والی دستاویزی فلمیں اور طلبہ کی کامیابیوں کی کہانیاں دل کو چھونے کے ساتھ حوصلہ اور امید بھی پیدا کرتی ہیں۔
وزیرِ اعظم نے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ کی مثال دی جس نے بچپن میں اپنے والد کو کھو دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ والد کی وفات کے بعد اس بچی کے خواب بکھر گئے تھے کیونکہ اس کے خاندان کے پاس تعلیم کے لیے مطلوبہ وسائل نہیں تھے لیکن مشکلات کے باوجود اس نے ہمت نہیں ہاری اور ڈاکٹر بن کر انسانیت کی خدمت کے قابل ہوئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ آج وزیراعظم کی حیثیت سےنہیں حقیقی خادم کی حیثیت سےآپ کےسامنےہوں، دانش اسکولز کے طلباکی کامیابیاں انتہائی متاثرکن ہیں۔معیاری تعلیم،مساوی مواقع کی فراہمی ضروری ہے، نوجوانوں کی ترقی میں بڑی رکاوٹ مالی وسائل کی کمی ہے غریب خاندانوں کےبچےاعلیٰ تعلیمی اداروں تک رسائی کاتصوربھی نہیں کرسکتے۔
وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ محدودآمدن کے باعث والدین بچوں کی تعلیم وصحت کےاخراجات پورےنہیں کرپاتے، ہمارے نوجوان غیرمعمولی ذہانت کےمالک،جذبےاورزندگی سےبھرپورہیں پاکستانی نوجوانوں میں ملک کی تقدیرسنوارنےکی صلاحیت موجودہے نوجوان اپنی ذہانت،محنت سےپاکستان کواقوام عالم میں نمایاں مقام دلاسکتےہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اشرافیہ کی طرح غریب خاندانوں کےبچوں کوبھی تعلیم کےبرابرمواقع ملنےچاہئیں آزادکشمیر، گلگت بلتستان کےذہین بچوں کومعیاری تعلیم کےمواقع فراہم کرنےہیں بہاولپورسےتعلق رکھنےوالی ہونہاربچی نےاپنےعزم،ہمت سےتعلیم حاصل کی اور وہ ہونہاربچی آج ڈاکٹربن کرانسانیت کی خدمت کررہی ہے۔
،وزیرِ اعظم نے کہا کہ دانش اسکولزکاتصورمحروم طبقات کےبچوں کومعیاری تعلیم کی خدمت کےلیےمتعارف کرایا قائداعظم کےپاکستان میں انصاف،میرٹ،مساوات کوبنیادی اہمیت حاصل ہونی چاہیے دانش اسکولزمنصوبےکی کامیابی میں وفاقی وزرا،انتظامیہ کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ غریب بچوں کےلیےدانش اسکولز کےنام سےایک تعلیمی ادارےکی بنیادرکھی انصاف،میرٹ اورمساوی مواقع پرمبنی معاشرہ قیام پاکستان کی اساس ہے ہمارےآباؤاجدادنےایک بہتراورخوشحال پاکستان کےلیے1947میں ہجرت کی۔















