کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر بس اور ویگن کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب گوادر سے کراچی جانے والی مسافر کوچ بیلہ سے آنے والی ویگن سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 8 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ریسکیو کارروائیاں شروع کردی گئیں۔















