پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیم کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد اب ٹی 20 سیریز کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج شام چھ بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
ٹرافی رونمائی کی تقریب قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن سے قبل ہوئی تاہم ٹرافی رونمائی کی تقریب میں کورونا پروٹوکول کا بھی خیال رکھا گیا۔


















