Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلگت میں کورونا کی صورتحال

گلگت بلتستان میں مزید 17 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گلگت میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 10198 ہوگئی ہے، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 9 سیاح مریضوں سمیت 269 ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا سے آج 52 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، کورونا وائرس کو 283 سیاحوں، محکمہ تعلیم 988 سمیت مجموعی طور پر 9747 مریض شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گلگت میں کورونا سے اب تک 182 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، کورونا کیسز کی  شرح گلگت بلتستان میں 3.01 فیصد ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 95.58 جبکہ اموات کی شرح 1.78 فیصد ہے۔