خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے20 افراد انتقال کر گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 310 ہوگئی ہے، صوبے میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 389 افراد متاثر ہوئے ہیں، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 69 ہزار429 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 69 ہزار429 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 781 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 1 لاکھ 56 ہزار532 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس سے7 افراد جاں بحق ہوئے، پشاورمیں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2523 ہوگئی ہے، پشاورمیں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 97 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاورمیں کورونا کیسز کی تعداد61 ہزار 275 ہوگئی، صوبے میں ایک دن میں11 ہزار813 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق سوات میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران 25 افراد، مردان میں 60 افراد اور بنوں میں 53 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

















