خوبرو گلوکارہ میلیسا کا کہنا ہے کہ مجھے گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اب مجھے سمجھ آتا ہے کہ کیسا محسوس ہوتا ہے جب کوئی بار بار آپ کو تھپڑ مارے، نوچے، مکے مارے، بالوں سے کھینچے اور گلا دبانے کی کوشش کرے۔
امریکی اداکارہ میلیسا بینوئسٹ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئرکی جسے دیکھ کر پوری شوبز انڈسٹری حیران رہ گئی۔
اور دیکھیں پرائز بانڈ شیڈول
امریکی اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر 14 منٹ دورانیے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے سابق بوائے فرینڈ نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا تاہم اس کا نام بتانے سے گریز کیا۔
اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں ایک خط پڑھ کر سنایا جو انہوں نے خود تحریر کیا تھا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ سب برداشت کرنے کے بعد بھی میں نے ڈرنے کے بجائے خود سے محبت کرنا سیکھا، میں یہ سمجھ سکی کہ جہاں محبت ہوتی ہے وہاں تشدد
بلاگنگ کیسے شروع کریں
نہیں ہوتا، محبت میں حفاظت کی جاتی ہے
https://www.instagram.com/p/B5YXu8oHkzn/?utm_source=ig_web_copy_link
اداکارہ نے اس ویڈیو پیغام کے علاوہ اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ بھی شیئر کی، جس میں اس نے لکھا کہ اس واقعے کو بتانا ان کے لیے آسان نہیں تھا، البتہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ان خواتین کی مدد کے لیے ایک نمبر بھی شیئر کیا جو گھریلو تشدد کا شکار ہی ہو یا ہو رہی ہوں۔
https://www.instagram.com/p/B45RIwFnMvl/?utm_source=ig_web_copy_link
واضح رہے کہ سابقہ بوائے فرینڈ کے تشدد کا نشانہ بننے والی میلیسا نے 31 سالہ امریکی اداکار کرس وڈ سے رواں سال شادی بھی کر لی ہے۔




















