Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا آپ پتے میں چھپی تتلی کو تلاش کرسکتے ہیں؟

دنیا میں قدرت کی تخلیق کے ایسے بے شمار  شاندار نظارے ہیں جنہیں دیکھ کر انسان حیرت زدہ ہوجاتا ہے اور اس کی آنکھیں اسے دیکھ کر یقین نہیں کر پاتیں۔

دنیا میں بے شمار پھول، پھل، پودے اور کیڑے ایسے ہیں جنہیں دیکھ کر ہم دنگ رہ جاتے ہیں  آج ہم آپ کوایک ایسی تتلی کے بارے میں بتائیں گے جو بلکل سوکھے پتے کی طرح نظر آتی ہے۔

’دی ڈیڈ لیف بٹرفلائے‘ نام کی تتلی ٹروپیکل ایشیا میں پائی جاتی ہے جو دکھنے میں ایک سوکھے پتے کی طرح ہوتی ہے۔

سوکھے پتے کی طرح نظر آنے والی تتلی

اس رنگ برنگی تتلی کی خوبصورتی اپنی جگہ ہے لیکن اس کی خاص بات یہ ہےکہ یہ بالکل کسی سوکھے پتے کی مانند لگتی ہے، جیسے ہی تتلی کو محسوس ہوتا ہے کہ آس پاس کوئی خطرہ موجود ہے تو وہ فوراً اپنے پر بند کرلیتی ہے جس سے یہ اندازہ لگانا ناممکن ہوجاتا ہے کہ یہ تتلی ہے یا کوئی سوکھا پتا ۔

Butterfly looks like leaf | Kallima inachus | Dead Leaf Butterfly | Orange Oakleaf | Indian Oakleaf - YouTube

جب تتلی کو لگتا ہے اب اس کے آس پاس کوئی خطرہ موجود نہیں ہے تو یہ واپس اپنے پر کھول لیتی ہے جو کہ اندر سے بے حد خوبصورت اور رنگ برنگے ہوتے ہیں۔

سوکھے پتے کی طرح نظر آنے والی تتلی

متعلقہ خبریں