Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امید کرتا ہوں کہ نیا سال قوم کے لئے خوشحالی لائے گا، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امید کرتا ہوں کہ نیا سال قوم کے لئے خوشحالی لائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ نیا سال قوم کے لئے خوش حالی لائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قوم نے کرونا وائرس کی وبا کا حوصلے کے ساتھ سامنا کیا اور ہم مشکل دور سے نکل آئے جبکہ سیلاب کی وجہ سے ملک کا ایک تہائی حصہ ڈوب گیا مگر ہم نے شکست تسلیم نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں؛ کراچی میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت نے ملک پر بدترین معاشی بحران مسلط کیا اور قوم نے اس کا بھی مقابلہ کیا جبکہ دہشت گردی کے عفریت کا قوم کو ایک بار پھر سامنا ہے اور ہم سب مل کر اس کا مقابلہ کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے بہادر عوام بحرانوں کا سامنا کرکے ان سے نکلنے کی جرات سے بخوبی آگاہ ہیں جبکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کا سیاسی وژن ہی اس ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے بہت کام کرنا ہے، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی پہلے بھی ملک کو بحرانوں سے نکالتی رہی ہے، ہم ایک بار پھر اپنی تاریخ دہرائیں گے جبکہ جمہوری روایات کے تسلسل کے ساتھ نیا سال بحرانوں کے خاتمے کی نوید ہوگا۔

متعلقہ خبریں