Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت میں اضافہ؛ عوام کی واضح رائے سامنے آگئی

ملک گیر سروے کے مطابق 75.52 فیصد پاکستانیوں نے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کی ہے

پاکستان میں بہتر طرزِ حکمرانی کیلئے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے ہر سطح پر مثبت اور جامع بحث جاری ہے جبکہ عوام کی بڑی تعداد نے اس اقدام کی کھل کر حمایت کی ہے۔

سنو ایف ایم کے ایک ملک گیر سروے کے مطابق 75.52 فیصد پاکستانیوں نے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کی ہے جبکہ 72.48 فیصد افراد نے اسے مسائل کے حل کا بنیادی ذریعہ قرار دیا۔

سروے میں مجموعی طور پر 4 ہزار 18 افراد نے شرکت کی جن میں پنجاب سے 40.49 فیصد، سندھ سے 35.52 فیصد، خیبرپختونخوا سے 14.09 فیصد اور بلوچستان سے 2 فیصد افراد شامل تھے۔

نئے صوبوں کی تعداد کے تعین پر 40 فیصد سے زائد شرکاء نے فیصلہ ماہرین کی مشاورت سے کرنے کی حمایت کی۔

سروے میں 26.40 فیصد شرکاء نے پاکستان میں 24 نئے صوبوں، 21.95 فیصد نے 12 صوبوں جبکہ 11.45 فیصد نے 6 نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کی جس کے پیش نظر مجموعی نتائج میں زیادہ صوبوں کی حمایت کا رجحان نمایاں رہا

ماہرین کے مطابق سروے کے نتائج سے واضح ہے کہ عوام کی بڑی تعداد نئے صوبوں کو انتظامی بہتری، عوامی مسائل کے حل اور بہتر طرزِ حکمرانی کی ضرورت سمجھتی ہے۔

متعلقہ خبریں