Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب ؛ بے زبان جانوروں کو لڑانے کا کھیل جاری، دنگل سج گیا

پنجاب کی تحصیل جتوئی میں با اثرافراد کی جانب سے کتوں کو آپس میں لڑانے کا کھیل جاری ہے جس میں 2 کتوں کی موقع پر جان بحق ہونے کی اطلاعات ملی ہیں

 تفصیلات کے مطابق ضلع مظفر گڑھ  پنجاب کی تحصیل جتوئی میں اس وقت بے زبان جانوروں کی خونی لڑائی کا کھیل جاری ہے جس کی فوٹیج بول نیز نے حاصل کرلی ہے۔

 ذرائع کے مطابق جتوئی کے تھانہ شہر سلطان کے علاقہ کلر والی لودھراں موڑ پر اس وقت بے زبانوں کی لڑائی کا خونی دنگل سجا دیا گیا ہے جس میں با اثر افراد کی جانب سے کتوں کو آپس میں لڑایا جارہا ہے۔

  بول نیوز کو حاصل کردہ فوٹیج میں کتوں کو آپس میں لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، لڑائی کے دوران 2 کتوں کی موقع پر جان بحق ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

متعلقہ خبریں