Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ منشا پاشا کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ منشا پاشا کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ منشا پاشا نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

شیئر کی گئی ویڈیو میں منشا پاشا کو بھارتی فلم ’اومکارہ‘ کے گانے ’اتنی سردی ہے کسی کا لحاف لے لے‘ پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

اداکارہ کی ڈانس ویڈیو کو جہاں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: زندگی میں کبھی عالیشان چیزوں کی خواہش نہیں رہی، منشا پاشا کا بول کو خصوصی انٹرویو

ایک سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ شادی پر بلائیں گے تو کتنے پیسے لیں گی؟ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ بہت بُرا ناچ رہی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: نابالغ کی شادی اغواء کے زمرے میں آتی ہے، منشا پاشا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

متعلقہ خبریں