پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ کنزہ ہاشمی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں جس میں انہوں نے مداحوں کو یہ خبر دی کہ انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کے کیپشن میں لکھا کہ “الحمد اللّٰہ سال کے آخر میں زندگی کا پہلا عمرہ اپنی والدہ کے ساتھ ادا کیا ہے”۔

اداکارہ نے لکھا کہ “کعبے کو دیکھنے کا میرا بہت ہی خوب صورت تجربہ تھا”۔
اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز انڈسٹری کے کئی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: شاداب خان کے ساتھ شادی کی خبروں پر کنزہ ہاشمی کا ردعمل
View this post on Instagram















