Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کو محرومیوں سے نہیں نکالا گیا تو ملک غیر مستحکم ہوگا، فاروق ستار

سربراہ تنظیم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے 15 سالوں کی حکومت میں کراچی کو نظر انداز کیا گیا ہے تاہم کراچی کو محرومیوں سے نہیں نکالا گیا تو ملک غیر مستحکم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو چھوڑنے کاکوئی فائدہ نہیں ہوا ہے اور اس حوالے سے میرا مشورہ ہے وزارتوں سے استعفیٰ دیکر باہر آجانا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کے انڈر میں کام کرنے کو تیار ہوں لیکن 15 جنوری تک ایم کیوایم کے بکھرے شیرازے کو اکٹھا کرنا ممکن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کی فاروق ستار سے ملاقات کی اندرونی کہانی

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کیساتھ سوتیلی ماں سے بھی زیادہ بدتر سلوک کیا ہے، ان کے دورمیں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کیے گئے ہیں اور 15 سالوں کی حکومت میں کراچی کو نظر انداز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم میں اختلافات، اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس آج

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی میں بہت سے ترقیاتی کام نہیں ہوسکے ہیں اور اسٹریٹ کرائم نوجوانوں میں مایوسی کی بڑی وجہ ہے تاہم اس شہر کو محرومیوں سے نہیں نکالا گیا تو ملک غیر مستحکم ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں جائزمسئلہ ہے اور پی ڈی ایم کو یہ بتا دینا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ایم کیو ایم کو ایک کرنے میں گورنر سندھ کا اہم کردار ہے 

اس سے قبل  بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو آج ہونے جارہا ہے وہ میں نے ڈھائی سال قبل کرنے کی کوشش کی تھی، میں اب بھی کہتا ہوں ہم آخری ایننگ کھیل رہے ہیں اب نوجوانوں کے نئے چہرے آنے چاہیئے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو ایک کرنے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا اہم کردار ہے ، یہ اتحاد سیاسی و معاشی مایوسی کے لمحہ میں امید کی کرن ہے۔

متعلقہ خبریں