Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بی اے پی کے کچھ لوگ پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کرنا چاہتے تھے، جام کمال خان

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی اے پی کے کچھ لوگ پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کرنا چاہتے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں جام کمال خاننے بلوچستان عوامی پارٹی کے پی ٹی آئی میں ضم کرنے کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔

 

 انہوں نے بتایا ہے کہ کچھ لوگ پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کرنا چاہتے تھے اور  پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی اے پی نے بلوچستان کیلئے بہت کچھ کیا لیکن پھر بھی سازشیں ہوتی رہی، ذاتی خواہشات کیلئے حکومت کو گرانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا۔

 

متعلقہ خبریں