Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کی حکومت کے خلاف پارٹی بیانیے کو مذید مؤثر بنانے کی ہدایت

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے خلاف پارٹی بیانیے کو مذید مؤثر بنانے کی ہدایت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے حکومت کے خلاف پارٹی بیانیے کو مذید موثر بنانے اور عوام کو حکومت کی ناکامیوں سے متعلق آگاہی دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تباہ حال معیشت اور مہنگائی کے پس پردہ حقائق عوام تک پہنچائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ شفاف الیکشن سے ملک میں استحکام آئے گا، عمران خان

پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے ہدایت دی کہ انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق مؤثر آواز بلند کی جائے، ملک بھر میں ہونے والی مہنگائی ریلیوں میں عوام کو متحرک کیا جائے اور عوام کو بتائیں کہ انہوں نے کس طرح این آر او ٹو سے فائدہ لیا ہے۔

متعلقہ خبریں