Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چہرے پر قدرتی نکھار کے لیے یہ طریقہ آزمائیں

چہرہ شخصیت کا آئینہ ہوتا ہے اس لیے اس کی صحت اور صفائی کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے۔ چہرے کی جلد ہموار اور اس رنگت جتنی صاف ہوگی اتنی شخصیت متاثر کن دکھائی دے گی۔ اس مطلب ہر گز یہ نہیں ہے آپ کی رنگت گوری ہو بلکہ رنگت کیسی بھی مگر جلد کا صاف ہونا ضروری ہے۔

خواتین کی بڑی تعداد اپنے چہرے کی حفاظت کے لیے بہت سی مصنوعات اور طریقوں کا استعمال بھی کرتی ہیں۔ جو اس ضمن میں بہتر نتائج تو دیتے ہیں لیکن طویل عرصے تک ان کیمیکلز کا استعمال جلد کو متاثر کرسکتا ہے۔

تاہم اب خواتین اپنی جلد کی حفاظت کے لیے قدرتی اجزاء سے تیار اشیاء کوترجیح دیتی ہیں۔ کیونکہ یہ کیمیکلز سے پاک بہترن نتائج فراہم کرتی ہیں۔

اسی طرح کا ایک یہاں پرایک ایسا فیس پیک تیار کرنے کے بارے میں بتایا جارہا ہے جو آپ کی جلد کے کئی مسائل کو حل جیسے داغ دھبوں اور جھریوں کو صاف کر کے جلد کی قدرتی رنگت کو نکھارنے میں مدد فراہم کرے گا۔

اس فیس پیک کو تیار کرنے کے لیے جو اجزاء درکار ہیں ان میں ایک چائے بیسن، ایک کا چمچ دہی، آدھا چائے کا چمچ شہد اور چٹکی بھر ہلدی شامل ہے۔

ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرکے چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھ سے مساج کریں اور چند منٹ بعد چہرہ دھولیں بہتر نتائج کے اسے روز استعمال کریں۔