سالِ نو پر بالی ووڈ کے سپرسٹار اجے دیوگن نے اپنی مشہور فلم فرنچائز ’سنگھم‘ کی تیسری فلم بنانے کا اعلان کردیا۔
باجی راؤ سِنگھم مجرموں کا صفایا کرنے کو تیار ہے، اجے دیوگن سنگھم فرنچائز کے ڈائریکٹر روہت شیٹھی کے ساتھ مل کر ’سنگھم اگین‘ بنائیں گے۔
’سنگھم اگین‘ بنانے کا اعلان اجے دیوگن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرتے ہوئے کہاکہ ’روہت شیٹھی سے ’سنگھم اگین‘ کی کہانی سن کر نئے سال کا آغاز اچھا ہوگیا ہے، جو اسکرپٹ میں نے سنا ہے وہ آگ ہے، خدا نے چاہا تو یہ ہماری 11 ویں بلاک بسٹر فلم ہوگی۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ تبو کا اجے دیوگن سے متعلق اہم انکشاف
واضح رہےکہ سال 2011 میں سنگھم فرنچائز کی پہلی سپرہٹ فلم ’سنگھم‘ ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے۔

اس فلم میں اجے دیوگن کے ساتھ جنوبی انڈیا کی اداکارہ کاجل اگروال نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، تاہم فلم میں پراکاش راج کی بطور وِلن (جے کانت شکرے) اداکاری کو بہت سراہا گیا تھا۔

اس کے بعد سال 2014 میں سنگھم کی سیکوئل فلم ’سنگھم ریٹرنز‘ ریلیز ہوئی تھی جو کہ سپرہٹ فلم تھی۔
اس فلم میں کاجل اگروال کی جگہ بالی ووڈ کی بیبوکرینہ کپور خان نے اجے دیوگن کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
’سنگم اگین‘ کے اعلان کے ساتھ ہی اجے دیوگن کے مداح خوشی کا اظہار کررہے ہیں اور وہ جلد اپنے سپر اسٹار کو ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔















