Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

15 سالہ بھارتی اداکارہ نے سالِ نو پر بڑی کامیابی مداحوں سے شیئر کردی

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی باصلا حیت 15 سالہ بھارتی اداکارہ روہانیکا دھون  نے کم عمری میں بڑی کامیابی حاصل کرکے سب کو حیران کردیا

ٹی وی کے کامیاب ڈراموں جیسے’مسز کوشک کی پانچ بہوئیں’ ،  ‘یہ ہے محبتیں’ اور فلم  ‘جے ہو’ اور ‘گھائل’ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی کم عمر اداکارہ  روہانیکا دھون نے 2023 کی شروعات ممبئی میں اپنا ذاتی گھر خرید کرکیں ۔

اداکارہ نے اپنے نئے گھر کی تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کیں اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ruhaanika Dhawan (@ruhaanikad)

یہ بھی پڑھیںمعروف بھارتی اداکارہ نے فلم کے سیٹ پر خودکشی کرلی

اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں نے اپنا بہت بڑا خواب پورا کرلیا، اپنا ذاتی گھر خرید لیا، یہ میرے اور میرے والدین کیلئے بہت بڑی بات ہے۔

 روہانیکا کا کہنا تھا کہ میں اور میرے والدین ان تمام مواقعوں کیلئے شکرگزار ہیں جو مجھے ملے اور جن کی بدولت میں نے یہ خواب پورا کیا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں