پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے شوہر اسد صدیقی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ زارا نور عباس نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے مداحوں کو یہ خبر دی کہ انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ “عمرے کی ادائیگی کا میں نے جو تجربہ کیا ہے میں اُس کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی”۔
اداکارہ نے لکھا کہ “اللہ ہم سب کو بار بار اپنے گھر عمرہ/ حج کی دعوت دے”۔
یہ بھی پڑھیں: زارا نور عباس نے اپنے بچے کی پیدائش اور موت کو زندگی کا سب سے تکلیف دہ لمحہ قرار دیدیا
اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز انڈسٹری کے کئی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ زارا نور عباس کا مداحوں کو شادی سے متعلق اہم مشورہ
View this post on Instagram















