Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی؛ شہر بھر میں ڈاکو راج تاحال برقرار

کراچی میں نٸے سال کے آغاز کے باوجود شہر بھر میں ڈاکو راج تاحال برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی مٹکے والی پلیہ پر ہارڈ ویئر اینڈ الیکٹرانکس کی دکان پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے اور فوٹیج میں ملزمان کو دکان کے کاٶنٹر پر لوٹ مار کرتے ہوئے واضع طور دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ملزمان نے دکاندار سے تمام تر کیش سمیٹا اور فرار ہوگئے جبکہ فوٹیجز منظرعام پر آجانے کے باوجود ملزمان تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آسکے۔

واضح رہے کہ اسٹریٹ کراٸم اور ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے میں پولیس مکمل طور پر ناکام ہے۔

متعلقہ خبریں