Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس میں مبتلا 2 مریض جان کی بازی ہارگئے

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 22 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں جبکہ 2 مریض کورونا کے باعث ہلاک ہوگئےہیں

 تفصیلات کے مطابق این آئی ایچ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں کرونا کے 22 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 126  کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے مطابق  کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.43 فیصد رہی۔

 تاہم 2 مریضوں کی کرونا کے باعث پلاک ہونے کی اطلاعت ملی ہیں اور اس وقت ملک بھر میں کرونا سے متاثر 14 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

کورونا کے نئے ویرینٹ نے پاکستان میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

کورونا کے نئے ویرینٹ نے پاکستان میں بھی اپنے اثرات دکھانا شروع کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے نئے ویرینٹ ایکس بی بی اور ایکس بی بی 1 کے کیسز کراچی میں رپورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔

اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ نے بتایا گیا ہے ککراچی میں اومی کرون کے ایکس بی بی اور ایکس بی بی ون ویرئینٹ کے پانچ کیسز سامنے آگئے  ماہرین صحت کے مطابق اومی کرون کے نئے ویرینٹس اور سب ویرینٹس کا سامنے آنا قدرتی عمل ہے اور ہر نیا وئیرنٹ پہلے سے زیادہ فعال اور تیزی کے ساتھ  پھیلنے والا ہوگا

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ زیادہ خطرناک نہیں ہوگا، وزیرصحت سندھ

متعلقہ خبریں