Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خلا میں شوٹ کی جانے والی پہلی فلم کا ٹریلر جاری

خلا میں شوٹ کی جانے والی پہلی فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

روسی ڈائریکٹر نے خلا میں دنیا کی پہلی فلم کی تیاری کے حوالے سے ٹام کروز کے پروجیکٹ کو واضح شکست دے دی ہے اور فلم کا پہلا ٹریلر اب جاری کردیا گیا ہے۔

 روسی اداکارہ یولیا پیری سلڈ کو فلم ‘دی چیلنج’ کے اہم کردار کے لیے 3 ہزار امیدواروں میں سے منتخب کیا گیا۔

  اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون سرجن کے گرد گھومتی ہے جو ایک خلاباز کو بچانے کے لیے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر جاتی ہے۔

اس فلم کے لیے ڈائریکٹر کلم شیپینکو، یولیا پیری سلڈ اور ایک خلاباز Anton Shkaplerov اکتوبر 2021 میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پہنچے تھے اور وہاں 12 دن تک فلم کی عکسبندی کی۔

واضح رہے کہ 2020 میں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ ہالی وڈ اسٹار ٹام کروز امریکی خلائی ادارے ناسا اور اسپیس ایکس کے ساتھ مل کر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں دنیا کی پہلی فلم کی شوٹنگ کریں گے۔

بعدازاں روس کی جانب سے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں ایک فلم کی شوٹنگ کا اعلان کیا گیا تھا۔ تو روسی ڈائریکٹر نے خلا میں دنیا کی پہلی فلم تیار کر کے ٹام کروز کے پروجیکٹ کو واضح شکست دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں