پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کے کرداروں کو چھپانے کی کوشش ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تسنیم حیدر نے کہا ہے کہ انہوں نے ارشد شریف قتل پلاننگ کی ویڈیو دیکھی ہے اور تسنیم حیدر کے مطابق قتل کے پلان کی ویڈیو مریم نوازکے موبائل میں دیکھی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تسنیم حیدرنے ثبوت دے دیے ہیں جبکہ لندن پولیس نے بھی تفتیش شروع کردی ہے، سی ٹی ڈی کو کون روک رہا ہے کہ ریکارڈ اور دستاویز نہ دے اور جس دفترمیں ویڈیو بنائی گئی ہے وہاں رنگ و روغن کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزم نوید کو قتل کرنےکے لیے شوٹر بھیجا گیا تھا جبکہ معاملے کو مذہبی رنگ دینے کے لیے ملزم نوید کو بھی قتل کرنے کا پروگرام تھا اور ملزم نوید کو قتل کرنے کے لیے جو شوٹر تھا اسکی گولی سے معظم شہید ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛ اگر یہ 8 ماہ اور رہ گئے تو عوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دیں گے، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان پر حملے کے وقت سیکیورٹی بھی نامناسب تھی، حملے میں ہمارے ایک کارکن کی شہادت ہوئی جبکہ سی سی ٹی وی سے بھی ثابت ہوا کہ ڈی پی او گجرات نے خود ویڈیو بنوائی۔
انہوں نے کہا کہ ڈی پی او کو شامل تفتیش ہونے سے کون روک رہا تھا، ڈی پی او گجرات نے کیمرہ ایس ایچ او کودیا کہ ویڈیو بنائیں اور پھر عمران خان کے اسپتال پہنچنے سے پہلے ایک اعترافی ویڈیو ریلیزکی جاتی ہے جبکہ عمران خان کے گارڈز کی طرف سے کوئی فائر نہیں کیا گیا تھا اور عمران خان کے گارڈ زکے اسلحے کی فرانزک کرائی گئی، ملنے والے 14 خول 3 مختلف اسلحہ کے ہیں، ایک حملہ آور گرفتار ہے 2 کی تلاش جاری ہے، ابتدائی پولیس تفتیش میں ثابت ہوا کہ حملہ آور 3 تھے۔
یہ بھی پڑھیں؛ چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پر بیٹھ گئے ہیں، اسپیکر کا بھی یہی حال ہے، فواد چوہدری
ان کا کہنا تھا کہ صحافی وقار ستی ٹوئٹ کرتے ہیں عمران خان توہین مذہب کے مرتکب ہو رہے ہیں جبکہ وقار ستی کو ٹوئٹ پر مقدمے میں بلایا گیا تو وہ پیش بھی نہیں ہوئے، وقارستی اس گروپ میں شامل ہیں جو ن لیگ نے بنایا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جاوید لطیف نے پریس کانفرنس میں توہین مذہب کا الزام لگایا جبکہ پریس کانفرنس کر کےعمران خان کیخلاف مذہبی جذبات کو بھی ابھارا گیا، مریم اورنگزیب اور رانا ثناء اللہ بھی وہی گفتگو کرتے ہیں، لیگی رہنماؤں نے جو کہا وہی خواجہ آصف دہراتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان پر مزید تجربات نہ کئے جائیں، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جےآئی ٹی نے عمران خان پر حملے کا ابتدائی چالان پیش کردیا ہے، عمران خان پر حملہ کرکے جان لینے کی کوشش کی گئی ہے اور انتشار پھیلانےکی کوشش کی گئی ہے جبکہ عمران خان پر منصوبہ بندی سے حملہ کیا گیا تھا۔



















