محکمہ موسمیات کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں سمیت شمالی بلوچستان، اسلام آباد ،مری ،گلیات ، پشاور، نوشہرہ، مردان، صوابی، رشکئی ، چارسدہ ، ڈی آئی خان، کشمیر، گلگت اور بلتستان میں آج شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گ ۔
جبکہ پنجاب،خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں اوربالائی سندھ سمیت خطۂ پوٹھوہار،لاہور، شیخوپورہ،گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ،فیصل آباد، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر،منگلہ، منڈی بہاؤالدین، جوہر آباد اور ڈیرہ غازی خان سکھر، لاڑکانہ،حیدر آباد موہنجوداڑو اور کشمیر میں صبح کے اوقعات میں دھند کا سماں ہوگا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم
محکمہ موسمیات کی رپورٹ مے مطابق ملک کے بالائی علاقوں سمیت بیشترعلاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہا جبک پنجاب کے میدانی علاقوں کےعلاوہ ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا اور گردو نواح میں شدید دھند کا راج رہا۔
آج ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت
محکمہ موسمیات کے اعدادو شمار کے مطابق لیہ میں منفی 17 ،اسکردو میں منفی 12،استور میں منفی 11، زیارت اور گوپس میں منفی 10، کالام میں منفی 9، قلات میں منفی 8 ،کوئٹہ، گلگت، بگروٹ اور پاراچنار میں منفی 6، جبکہ دیراور راولاکوٹ میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



















