ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور کے ملتان روڈ پر دھند کے باعث 6 گاڑیاں کا تصادم ہونے سے 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے
تفصیلات کے مطابق لاہور کے مانگا منڈی ملتان روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ رونماں ہوا ہے جس میں 6 گاڑیوں کے آپس میں تصادم کے باعث 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا جس کی اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔



















