وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیرآباد والے واقعے میں حملہ کرنے والے کا بیان 100فیصد درست ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 4 سال سیاسی عدم استحکام پیدا کیا، انہوں نے ڈیفالٹ کی مہم چلائی ہے، ان کی مہم ملک دشمنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ہرطرف بولتا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کررہا ہے جبکہ معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، عوام کو فتنے کا جواب ووٹ کے ذریعے دینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر قاتلانہ حملے کے ملزم کا ویڈیو بیان کیسے لیک ہوا، سی سی ٹی وی سامنے آگئی
انہوں نے مزید کہا کہ وزیرآباد حملے میں جے آئی ٹی سربراہ متنازع شخص کو بنایا گیا تھا لیکن حملہ کرنے والے کا بیان 100 فیصد درست ہے اور اب جتنی مرضی تحقیقات کرلیں دوسرا، تیسرا ملزم نہیں ڈال سکتے ہیں۔
دہشتگردی:
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی میں ملوث کسی بھی تنظیم یا فرد سے مذاکرات نہیں ہونگے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ افغانستان نےاپنی زمین دہشتگردی کیلئےاستعمال نہ ہونے کا وعدہ کیا ہے جس پر ان سے کہا ہے کہ اپنا وعدہ پورا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس بہت بڑے حادثے کو روکنے میں کامیاب ہوئی ہے، رانا ثناء اللہ
انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں بھی اس بات پر اتفاق ہواہے دہشتگردی میں ملوث کسی بھی تنظیم یافرد سے مذاکرات نہیں ہونگے۔
قرآن پاک کا ترجمعہ:
انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ نے اپنے ذمے لی ہے اور سوشل میڈیا پر قرآن کے ترجمے کو اپنےالفاظ میں ڈھالنا بہت غلط عمل ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کےفیصلے کی روشنی میں آج اجلاس ہوا جس میں تمام چیف سیکرٹریز اجلاس میں شریک تھےوزیراعظم نے اغلاط سے پاک قرآن کریم کی طباعت پر کمیٹی بنائی ہے،کسی نے اس میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی تو تادیبی کارروائی کی جائیگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں تمام مسالک نے قرآن پاک کے ایک ترجمے پر اتفاق کیا ہے، قرآن پاک کا مستند نسخہ ہر سطح پر حوالے کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا جبکہ وزارت مذہبی امور عربی اور ترجمے کیساتھ مستند نسخہ کی اشاعت کریگی۔
اس موقع پر مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی حفاظت ہمارا دینی فریضہ ہے قرآن پاک کی حفاظت کے لیے ہم پہلے ہی متحرک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کو عملی جامہ پہنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے جس میں قرآن پاک کی حفاظت کےلیےہم پہلے ہی متحرک ہیں،مفتی عبدلاشکور
اسٹیک ہولڈرزبھی ہماری وزارت کے فیصلوں میں شامل ہوئے ہیں۔



















