Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 5.8 بتائی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد، پشاور، دیر، چترال، شمالی وزیرستان، پارا چنار، مالاکنڈ، کوہاٹ، سوات، مہمند، شبقدر اور لکی مروت اور ان علاقوں کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 پنجاب میں بھی لاہور، راولپنڈی، حافظ آباد، مری، لاہور، کمالیہ، منڈی بہاءالدین، سرگودھا، خوشاب اور جہلم اور ان علاقوں کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

چکوال اور گردونواح، سوات، مالاکنڈ ڈویژن، بنوں ، مانسہرہ ، عباس پور آزاد کشمیر، دیامر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جبکہ پاکپتن، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ اور گردونواح، ڈی جی خان اور راجن پور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر آگئے۔

متعلقہ خبریں