Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان دیوالیہ ہو چکا ہے اور کوئی ہماری مدد کرنے کو تیار نہیں، مسرت جمشید چیمہ

پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو چکا ہے اور کوئی ادارہ ہماری مدد کرنے کو تیار نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں ترجمان وزیراعلٰی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے     ذخائر 5.6 ارب ڈالر سے کم رہ گئے ہیں، دیوالیہ ہونے کی نہج پر پہنچ چکا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں کوئی عالمی ادارہ اسحاق ڈار کو قابل بھروسہ نہیں سمجھ رہا اور نہ ہماری مدد کرنے کو تیار  ہے۔

مزید پڑھیں؛ پاکستان کی معیشت کو دلدل سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، مسرت جمشید چیمہ

انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع نہایت بےشرمی سے ملک کے اندھیروں میں ڈوب جانے کی خبر سناتے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ عوام پر مہنگائی کے بم گرانے والوں پر الیکشن سے فرار کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت کیلئے اس چور ٹولے سے جان چھڑانے کی اشد ضرورت ہے اور الیکشن ہی اس مسئلے کا حل ہیں‏۔

انشاء اللہ عوام کسی صورت انکی سیاسی چالبازی کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عوام اب کرپٹ ٹولے سے مایوس ہوچکے ہیں،مسرت جمشید چیمہ

متعلقہ خبریں