بالی ووڈ کی کم عمر لیکن باصلاحیت سپر اسٹار عالیہ بھٹ نے کنگ شاہ رخ خان کو نیا نام دینے کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ اب انہیں اس نئے ’نام‘ سے ہی پکاریں گی۔
فلم ’پٹھان‘ کے حوالے سے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے گزشتہ روز مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک لائیو سیشن رکھا، جس میں اداکار نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات بھی دیے۔
اداکار سے ایک مداح نے اس سیشن کے دوران ایک سوال کیا کہ عالیہ بھٹ آپ کو ’SRK‘ کی بجائے صرف ’SR‘ کیوں بلاتی ہیں ؟
Could mean sweet& romantic or maybe senior & respected or maybe just shah rukh https://t.co/9o9kFYGcWJ
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) January 4, 2023
اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ’SR‘ کا مطلب پیارا اور رومانوی(Sweet & Romantic) ہوسکتا ہے یا شاید سینئر اور قابل احترام (Senior & Respectable) یا پھر شاید صرف شاہ رخ بھی ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے بچے کی ذاتی زندگی میں کسی قسم کی مداخلت نہیں چاہتی؛ عالیہ بھٹ

شاہ رخ خان کی مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر سامنے آنے والی کنفیوژن کو عالیہ بھٹ نے خود ہی دور کردیا۔
عالیہ بھٹ نے شاہ رخ خان اور ان کے مداح کی اس گفتگو کا حصّہ بنتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کو’SR‘ اس لیے کہتی ہوں کیونکہ آپ بہت پیارے اور قابلِ احترام (Sweet & Respectable) ہیں۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ لیکن اب 25 جنوری سے میں آپ کو ’پٹھان‘ کہہ کر بلاؤں گی۔
More like sweet and respected 🙂
But from 25th Jan I’m going to switch to calling you Pathaan 🔥❤See I’m so creative na 🤩 https://t.co/6rAAkvwXZi
— Alia Bhatt (@aliaa08) January 4, 2023
واضح رہےکہ فلم پٹھان 2023 کی بڑی فلموں میں سے ایک ہے،25 جنوری کو ریلیز ہونے والی اس فلم کے ذریعے سپر اسٹار شاہ رخ خان تقریباً 4 سال کے بعد بڑے پردے پر واپسی کریں گے۔
View this post on Instagram
پٹھان فلم کا ٹریلر تو ابھی تک جاری نہیں ہوا تاہم اس کے دو گانے اور کچھ ٹیزر ضرور ریلیز ہوئے ہیں۔















