معروف پاکستانی اداکار و ماڈل سبحان اعوان نے اداکارہ وشمہ فاطمہ سے شادی کر لی ہے۔
حال ہی میں اداکار سبحان اعوان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی ویڈیو اور تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکار سبحان اعوان دولہا بنے نظر آ رہے ہیں اور ان کے ہمراہ اداکارہ و ماڈل وشمہ فاطمہ کو دلہن کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
تصاویر اور ویڈیو ز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار سبحان اعوان اور اداکارہ وشمہ فاطمہ نےنکاح شوٹ پر سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔ جس پر سنہری رنگ کا کام کیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سورۃالنبا کی آیت کا ترجمہ بھی لکھا کہ “اور ہم نے تمہیں مرد اور عورت کے جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا “۔















