Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوید صادق شہید اور ناصر عباس شہید پر پوری قوم کو فخر ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ نوید صادق شہید اور ناصر عباس شہید پر پوری قوم کو فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایس آئی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر آمد  ہوئی جہاں انہوں نے نوید صادق شہید کی اہلیہ، بیٹے اور صاحبزادی سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے نوید صادق کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم نے شہید کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار

ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف کا شہید نوید صادق کو ہلال شجاعت اور شہید انسپیکٹر ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ نوید صادق نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مثالی خدمات انجام دیں، نوید صادق شہید اور ناصر عباس شہید پر پوری قوم کو فخر ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہدا نے وطن عزیز کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کےلئے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں۔

متعلقہ خبریں