کراچی کے نجی کوچنگ سینٹر میں فائرنگ سے ایک طالب علم جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں واقع کوچنگ سینٹر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم شدید زخمی ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ طالبعلم کو فوری طور پر زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دوران علاج دم توڑ گیا، نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
مقتول احسن کے ماموں راحیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ احسن چھ بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا جبکہ مقتول احسن کا والد سبزی کا ٹھیلا لگتا ہے۔ مقتول فرسٹ ائیر کا طالب علم تھا ، کس سے لڑائی ہوئی ہم کچھ نہیں پتہ، احسن کے قاتل میں ملوث ملزم کو فوری گرفتار کیا جائیں۔



















