Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹلینا جیورجیوا کا وزیراعظم شہباز شریف کو فون

ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹلینا جیورجیوا کا وزیراعظم شہباز شریف کو فون کیا جس میں وزیراعظم نے آئی ایم ایف پروگرام کی کامیاب تکمیل کی یقین دہانی کروائی۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹلینا جیورجیوا نے وزیراعظم شہباز شریف کو فون کیا اور پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ اس مشکل وقت میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

شہباز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے پاکستان کو درپیش چیلنجز کو سمجھنے پر ایم ڈی آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو کلائمیٹ ریسیلینٹ پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جس پر ایم ڈی آئی ایم ایف نے کانفرنس میں ورچوئل شرکت کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر کرسٹلینا جیورجیوا نے کہا کہ نو اور دس جنوری کو آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ کے باعث کانفرنس میں خود شرکت ممکن نہیں۔

متعلقہ خبریں