Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جھوٹ کی کوئی زندگی نہیں شہباز شریف نے بہت جھوٹ بولے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ جھوٹ کی کوئی زندگی نہیں شہباز شریف نے بہت جھوٹ بولے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے جامعہ گجرات میں ساتویں کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ کی کوئی زندگی نہیں شہباز شریف نے بہت جھوٹ بولے ہیں لیکن اب یہ بری طرح ایکسپوز ہوگئے ہیں۔

پرویزالہٰی نے کہا کہ عمران خان ایک سچا اور کھرا آدمی ہے، عمران خان کی جو بری بات ہوتی میں صاف کہہ دیتا ہوں جبکہ ن لیگ نے میرا خلاف پراپیگنڈہ شروع کیا ہے، ن لیگ یہاں سے ڈالر لیکر جاتے واپسی کی صورت میں اسحاق ڈالر لاتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم قوم بنا رہے اور اس کے لیڈر عمران خان ہیں، عمران خان نہ ڈرنے والے ہیں نہ جھکنے والے ہیں ، گولیاں لگنے کے باوجود عمران خان اپنا کام کررہے ہیں، چند ماہ تک عمران خان دوبارہ آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف پٹیشن دائر

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے بغیر نہ کوئی ملک ترقی کرسکتا ہے اور نہ ہی کوئی قوم بن سکتی ہے، اللہ انسان کی نیت کو دیکھتا ہے،نیت سہی ہو تو برکت ہوجاتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کا مزید کہنا تھا کہ گجرات میں پہلے لڑائیاں مشہور تھی کہا جاتا تھا وہ صرف بندے مارے جاتے ہیں، جامعہ گجرات سے اب ماحول بدل چکا ہے، گرلز ہاسٹل کیلئے 42 کروڑ کی منظوری دے دی ہے، گجرات میں جلد 9 ارب کی انجینئرنگ یونیورسٹی بنے گی۔

متعلقہ خبریں