Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محبت اور شادی کے لئے بہت کچھ دیکھنا پڑتا ہے، بلال عباس خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار بلال عباس خان نے کہا ہے کہ محبت اور شادی کے لئے بہت کچھ دیکھنا پڑتا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بلال عباس خان نے محبت اور شادی کے حوالے سے کھُل کر بات کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bilal Abbas Khan (@bilalabbas_khan)

 دوران انٹرویو اداکار سے محبت سے متعلق سوال کیا گیا کہ کیا انہیں اپنے آس پاس کوئی نظر آ رہا ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فی الحال تو کوئی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنانیر اداکار بلال عباس سے شادی کے لیے تیار

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bilal Abbas Khan (@bilalabbas_khan)

ان کا کہنا تھا کہ میں محبت اور شادی پر مکمل یقین رکھتا ہوں اور جب کوئی چیز ہونی ہوتی ہے تو وہ ہوجاتی ہے ہم زبردستی نہیں کرسکتے، محبت اور شادی کے لئے بہت کچھ دیکھنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس وقت محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے تھوڑا گھبرا رہا ہوں لیکن جب بھی صحیح وقت ہوگا تو سنبھال لوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: آپ کبھی بھی پرفیکٹ نہیں ہو سکتے، بلال عباس

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bilal Abbas Khan (@bilalabbas_khan)

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار بلال عباس خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے سول میٹس پر یقین ہے کیونکہ محبت میں سچائی، عزت اور مخلص ہونا ضروری ہے اگر ان میں سے کسی ایک چیز کی بھی کمی ہوگی تو پھر محبت نہیں ہوسکتی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bilal Abbas Khan (@bilalabbas_khan)

متعلقہ خبریں