Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکیشن مسترد کردیا

پنجاب حکومت نے یونینز کونسلز کی حدبندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹی فیکیشن مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلی سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے یکطرفہ نوٹیفکیشن کے حوالے سے قانونی و آئینی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اتفاق رائے سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے حد بندیوں کا یکطرفہ نوٹیفکیشن قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کرتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کا اعلامیہ یکطرفہ ہے، حد بندیوں کے حوالے سے مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو شامل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے یکطرفہ نوٹیفکیشن کے تحت حد بندیاں ہوئیں تو کسی صورت مضبوط مقامی حکومتیں وجود میں نہیں آسکتیں۔

متعلقہ خبریں