لاہور میں واقع سروسز اسپتال میں چوری کی وارداتوں کے بعد اب ڈاکوؤں کی لوٹ مار شروع ہوگئی ہے جس کے بعد اسپتال کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان اٹھ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سروسز اسپتال کے ریڈیالوجی ٹاور میں رات ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی جہاں اسپتال کے ریڈیالوجی ٹاور کے مختلف فلورز پر دو ڈاکو گن پوائنٹ پر 3 موبائل چھین کر لے گئے۔
ذرائع کے مطابق ریڈیالوجی ٹاور میں ایک ملازم اور 2 اٹینڈنٹس کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے اس وقت سکیورٹی کا عملہ موجود نہیں تھا تاہم اسپتال انتظامیہ نے متاثرین کو سی سی ٹی وی فوٹیج دینے سے بھی انکار کردیا ۔
اس واقعہ سے متعلق ۔ایم ایس سروسز اسپتال کے ڈاکٹر بشیر کا مستقل نہ ہونے کی وجہ سے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کو اس واردات کے حوالے سے درخواستیں موصول ہوئیں ہیں جس کی کاپی بول نیوز ذرائع کو بھی موصول ہوئی ہیں
واضح رہے کہ اس قبل 28 نومبر کو بھی سروسزاسپتال میں چوری کی واردات ہوئی تھی۔



















