Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور؛مرغی کی قیمت میں تاریخی اضافہ ، انڈے بھی عوام کی دسترس سے باہر

 لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت ملکی تاریخ میں پہلی بار 572 روپے فی کلو ہوگیا ہے اور فارمی انڈے 283 روپے فی درجن کی سطح پر پہنچ گئے۔

 تفصیلات کے مطابق  لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت میں دو روز میں 38 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ لاہور میں شادی سیزن کی وجہ سے مافیاز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

 ذرائع نے بتایا کہ مرغی اور انڈوں کی کھپت کے مقابلے سپلائی بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کے بعد مرغی کا گوشت 570 روپے سے مہنگا کرکے 572 روپے کلو کردیا گیا ہے۔ اور ہول سیل زندہ برائلر 373 جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر 381 روپے فی کلو کے حساب سےفروخت کی جارہی ہے۔

انڈوں کی پیٹی کی قیمت 8 ہزار 3 سو 70 روپے مقرر 

ذرائع کے مطابق لاہور میں انڈوں کہ قیمت میں 6 روپے اضافہ کردیا گیا ہے جس سے انڈے 277 روپے سے بڑھا کر 283 روپے درجن ہوگئے ہیں اور انڈوں کی پیٹی کی قیمت  8 ہزار 3 سو 70 روپے کی مقرر کردی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں