Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرد موسم؛ مکس سبزی بنائیں اور کھانے کا مزہ دوبالا کریں

سردی کا موسم آتے ہی ہم موسمی بیماریوں جیسے نزلہ زکام کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس خطرے سے نمٹنے اور ہمارے مدافعتی نظام کو بہتر بنانے کا ایک اچھا طریقہ یہ ہےکہ ہم سردیوں کی سبزیاں ضرور کھائیں۔

آج ہم آپ کو مکس سبزی بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

مکس سبزی

اجزاء:

مٹر = 1 پیالی (چھلے ہوئے)

گاجر = 2 عدد (گولائی میں یا چوکور چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں)

آلو – 4 عدد (چوکور چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں)

کھٹائی = 4 عدد (سوکھی ہوئی)

لہسن کے جوئے = 4 عدد (چھلے ہوئے)

میتھی کا ساگ = 1 گٹھی

ہری مرچ = 6 عدد

ثابت لال مرچ = 6 عدد

سیم کی پھلی = 10 عدد

میتھی دانہ = 1 چمچ

تیل = 1 پیالی

سویا = 2 گٹھی (باریک کٹا ہوا)

سفید زیرہ = 1 چائے کا چمچ

ہلدی = 1 چائے کا چمچ

نمک = حسب ذائقہ

ترکیب:

ایک پین میں تیل گرم کریں اور سب سے پہلے آلو ڈال کر بھونیں۔

اب دوسری دیگچی میں میتھی دانے ڈال کر اتنا بھونیں کہ خوشبو آنے لگے۔

اس کے بعد تمام سبزیاں ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور آنچ دھیمی کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: کس رنگ کے پھل اور سبزیاں کھانا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے

سبزیاں پانی چھوڑیں گی اور اس میں سبزی کو گلنے دیں۔

جب پانی خشک ہونے لگے تو کھٹائی اور ہری مرچ اور پہلے سے براؤن کیے ہوئے آلو ڈال کر مکس کردیں۔

متعلقہ خبریں