Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

100 دنوں میں الیکشن شیڈول دینا ہوگا ورنہ تباہی ہے، شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 100 دنوں میں الیکشن شیڈول دینا ہوگا ورنہ تباہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 76 رکنی کابینہ ایک آٹے کا تھیلا نہیں دے سکی، آٹے کی قلت اور غریب ایک ایک لقمے کے لیے ترس گیا ۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ دو وقت کی روٹی کے لیے پہلی شہادت میرپورخاص میں ہو گئی ہے، اب مہنگائی کی جگہ ٹھکائی مارچ ہو سکتا ہے۔

زرمبادلہ کے ذخائر 4.5 ارب ڈالر رہ گئے جو 20 روز سے کم کا امپورٹ ہے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 4.5 ارب ڈالر رہ گئے جو 20 روز سے کم کا امپورٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے 13 جماعتوں کی سیاست ختم کر دی ہے ، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ 9 ماہ کی تباہی اور ڈیفالٹ سے بچنے کا روڈ میپ چاہیے، 100 دنوں میں الیکشن شیڈول دینا ہوگا، ورنہ تباہی ہے ۔

فن گداگری میں حکومت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا تھا کہ فن گداگری میں حکومت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا ہے جس کی وجہ سے حکومت غلامی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہو گئی ہے۔ پاکستان کی سیاست میں 100 دن اہم ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کھمبے کو بھی ٹکٹ دے گا تو وہ جیتے گا ، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں یا باہر آتے ہیں ، یہ فیصلہ عمران خان کا ہوگا لیکن الیکشن ہر قیمت پر ہوں گے ۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ غریب ایڑیاں رگڑ رہا ہے اور 77 وزراء موج میلہ کررہے ہیں ، اپنے ڈالر لانے کی بجائے یہ ڈار کو لے آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں