محکمہ جنگلات نے لکڑی چوروں کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے جنگل سے چوری کی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی لکڑی پکڑ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع جھنگ کی تحصیل شورکوٹ کینٹ میں محکمہ جنگلات کے عملےنےجنگلات کی لکڑی چوری کرنے والوں کے خلاف بڑی کاروائی کی ہے جس کے نتیجے میں جنگل سے چوری کی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی لکڑی پکڑ لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چور لکڑی چوری کرنے کے بعد آرا مشین پر کٹائی کر رہے تھےجب عملے نے انھیں رنگے ہاتھوں دھرلیا۔
محکمہ جنگلات نے چوروں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لئے تھانہ شور کوٹ کینٹ میں درخواست جمع کرادی ہے۔



















