Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قلعہ سیف اللہ؛ ٹریفک حادثہ میں7 افراد جاں بحق ،25 زخمی

 قلعہ سیف اللہ میں بس اور گاڑی میں تصادم  ہونے سے7 افرادجاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں تین کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ اتوارکی شب بلوچستان کےعلاقے قلعہ سیف اللہ میں بس اورگاڑی میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ۔

لیویز فورس کے مطابق قلعہ سیف اللہ، این 50  ہائی وے  توروسکی کے مقام پر بس اور گاڑی میں ٹکر ہوگئی جس میں 25 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ ابتدائی طور پر 7 افراد  موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے جن میں سے تین کی حالت  تشویشناک بتائی جارہی ہےعلاوہ ازیں زیادہ زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے ۔

۔۔۔۔

متعلقہ خبریں