Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایم کیو ایم، پی ایس پی اور فاروق ستار کا بلدیاتی انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ اترنے کا فیصلہ

ایم کیو ایم، پی ایس پی اور فاروق ستار کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ اترنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز  گورنر ہاؤس میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی، پاک سرزمین پارٹی اور فاروق ستار کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ۔

 

ملاقات چار گھنٹے تک جاری رہی جس میں فاروق ستار، مصطفی کمال، انیس قائم خانی بھی شریک ہوئے ۔

 

ملاقات کے دوران بلدیاتی انتخابات کے لیے حکمت عملت ترتیب دے دی گئی جبکہ تینوں رہنماؤں کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں مل کر اور بھرپور تیاری کے ساتھ اترنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال اور انیس قائمخانی کچھ دنوں میں ایم کیو ایم پاکستان میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ایس پی اور فاروق ستار کے امیدواران ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں دست بردار ہوجائیں گے اور امیدواران ایم کیو ایم کے امیدواران کیلئے مہم چلائیں گے۔

متعلقہ خبریں