معروف پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک کی بلوچ گلوکار کیفی خلیل کے ہمراہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ کی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں؛ سنگل رہنا کسی نعمت سے کم نہیں، حمیمہ ملک
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلوچ گلوکار کیفی خلیل اپنا مشہور گانا کہانی سنو اداکارہ حمیمہ ملک کو سنا رہے ہیں اور حمیمہ انجوائے کر رہی ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنی نئی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ایک سین کی چند تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں اور کیپشن میں لکھا تھا کہ یہ خوبصورت مگر بہت مشکل سین تھا۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی تصاویر کو دیکھنے کے بعد ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ جب آپ نے عمران ہاشمی کے ساتھ ’کس ‘ کا سین کیا تھا تو تب مشکل نہیں ہوئی تھی؟
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ بےحیائی والا سین تھا جسے آپ پروموٹ کر رہی ہیں۔
















