Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی منظر نامے پر جہانگیر ترین دوبارہ متحرک، سلیمان شہباز سے ملاقات

لاہور: سیاسی منظر نامے پر جہانگیر ترین دوبارہ متحریک ہو گئے ہیں، سیاسی رہنما جہانگیر ترین نے وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق  جہانگیر ترین نے وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر عون چوہدری کے ہمراہ سلیمان شہباز سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین کو وزیر اعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچایا۔

علاوہ ازیں ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پنجاب میں سیاسی اتحاد پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کنگز پارٹی پر بھی مشاورت کی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین سے سوال کیا کہ کنگز پارٹی کو کیا جنوبی پنجاب تک محدود کیا گیا ہے اور اس میں کس جماعت کے کتنے لوگوں کو شامل کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں