گندم اور آٹا مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں آٹے کا شدید بحران جاری رہنے کی وجہ وفاقی حکومت کی جانب سے تاخیر کے ساتھ گندم امپورٹ کرنا ہے۔
سرگودھا میں سبسڈائز آٹے کیلئےعوام کو لمبی قطار کا سامنا ہے جس سے عوام اذیت کا شکارہیں آٹا خریدنے کے لیے قطاروں میں لگیں یا روزگار کمائیں
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے گیارہویں بڑے شہر سرگودھا میں عوام سستے آٹے کی تلاش میں سرگداں ہیں ، سبسڈائز آٹے کیلئےخواتین۔ بچے اور مرد لمبی قطاروں میں کھڑے اپنی باری کے منتظر ہیں جس سے انھیں شدید پریشانی سے کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق سرگودھا میں حکومت کی ہدایت پر انتظامیہ کی جانب سےلگائے گئے اسٹالز جن میں گل والا، کمپنی باغ ، استقلال آباد ، ٹاہلی چوک ، مقام حیات، محمدی کالونی سمیت 11 مختلف پوائنٹ بنا دیئے گئے ہیں جن پر ٓآٹے کے حصول کے لئے پریشان عوام کو لمبی قطاروں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹا خریدنے کے لیے قطاروں میں لگیں یا روزگار کمانے محنت مزدوری کرنے جایئں۔ اس وقت سرگودھا میں آٹا 130 جبکہ چکیوں پر 150 روہے کلو کے حساب سے فروخت کیا جارہا ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت عوامی ریلیف کے مہنگائی کو کم کرتے ہوئے کھانے پینے کی اشیاء سستی کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور وہ بھی اپنی زندگی خوشی سے جی سکیں۔
اوکاڑہ میں اسٹاک کم پڑنے سے آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا
ذرائع کے مطابق اوکاڑہ میں آٹے کا بحران شدّت اختیار کرچکا ہے اور اسٹاک کم پڑنے کی وجہ سےعوام آٹے کے حصول کیلئے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
بول نیوز کی رپورٹ کے مطابق خان پور اور ملحقہ علاقے جن میں چاچڑاں شریف،ظاہرپیر اورسہجہ میں صبح سے بزرگ شہریوں کی لمبی قطاریں لگ چکی ہیں لیکن اب تک فوڈ اتھارٹی عملہ کی گاڑیاں سرکاری آٹا تقسیم کرنے نہیں پہنچی ہیں ۔
’ لاہور میں 4400 والی گندم کمی کے بعد کھلی منڈی میں 4000 روپے من پر آگئی ہے‘ ذرائع
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں سرکاری کوٹہ میں اضافہ ہوتے ہی گندم مارکیٹ کریش کر گئی جس کے بعد آٹا میدہ فائن کی قیمتوں میں واضح کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے تاہم لاہوراوپن مارکیٹ میں گںدم سستی ہونے کے باوجود چکی کا آٹا 150 روہے کلو ہی بیچا جارہا ہے۔
’ملتان میں سیل پوائنٹس سے آٹا خریدنے والوں کے ہاتھوں پر مارکنگ کرنے کا آغاز کردیا ہے‘ محمکہ فوڈ
محکمہ فوڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آٹے کی بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کیلئےخصوصی سیاہی سے مارکنگ کی جارہی ہے جس سے بوگس خریداروں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
قانون شکنی کرنے والی 5 فلورز ملز بند ، آٹا مافیا گرفتار
ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈاور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی نے چھاپے مارکر مخلتف پوائنٹس سے آٹا خرید کر ہوٹلوں کو سپلائی کرنے والا مافیا کو پکڑلیا ہے۔
سرغنہ ملزم محمد عارف چوک کمہار نوالہ پوائنٹ سے آٹے سمیت گرفتار ہوگیا جسے حوالات میں بند کردیاگیا ہے۔علاوہ ازیں سرکاری کوٹے کی خورد برد میں ملوث 5 فلور ملز کا کوٹہ بھی معطل کردیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا قانون شکنی کرنے والی فلور ملز کو ایک ماہ کیلئے بند کرنے کا الٹی میٹم بھی جاری کردیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے یقن دہانی کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن میں ملوث فوڈ عملے کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا اور اس حوالے سے سرکاری آٹے کی بلاتعطل فراہمی کیلئے سخت مانیٹرنگ کا آغاز کردیا گیا ہے ۔


















