Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ سعدیہ خان نے آریان خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے خاموشی توڑ دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سعدیہ خان نے بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے وضاحت دے دی ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ سعدیہ خان کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی عجیب ہے کہ پوری کہانی معلوم ہونے کے باوجود لوگوں نے میرے اور آریان خان کے حوالے سے کہانیاں گھڑنا شروع کردیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @sadiakhanofficial

انہوں نے کہا کہ ہاں میں نیو ایئر نائٹ پر آریان سے ملی تھی، ہم نے باتیں کیں اور تصاویر بھی بنائیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ڈیٹ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکارہ سعدیہ خان کی آریان خان کے ہمراہ تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

ان کا کہنا تھا کہ میں وہاں اکیلی نہیں تھی جس نے آریان خان کے ساتھ تصویر بنائی، کچھ اور بھی لوگ تھے جنہوں نے تصویریں لیں اور شیئر بھی کیں لیکن میری تصویر وائرل ہوگئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @sadiakhanofficial

اداکارہ سعدیہ خان نے کہا کہ دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات کے حوالے سے  میں ان تمام افواہوں کی تردید کرتی ہوں، یہ بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ کہوں گی کہ آریان خان بہت ہی شیریں اور مہذب لڑکا ہے لہٰذا ہمارے بارے میں ایسی بے بنیاد افواہیں پھیلانے سے گریز کریں، محبت دیں اور احترام کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @sadiakhanofficial

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی ڈبیو فلم جلد ریلیز

واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ سعدیہ خان کی شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ہمراہ تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا تھا۔

سعدیہ خان نے سال نو کے موقع پر دبئی میں آریان خان کے ساتھ لی گئی اپنی تصویر شیئر کی تھی— فوٹو: سوشل میڈیا

متعلقہ خبریں