جیسے جیسے ہم بڑے ہوتے جاتے ہیں ویسے ویسے سستی ہمارے اندر گھر کرتی چلی جاتی ہے، جو جسم حرکت اور محنت کرنے کے لیے بنایا گیا تھا، اسے ہم ایک جگہ جما کر خراب کرنا شروع کر دیتے ہیں، ہمارا وزن بڑھنے لگتا ہے اور شریانوں میں چکنائی جمع ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
آہستہ آہستہ مختلف امراض ہمارے اندر پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں، دل، دماغ، گردے سب اس بڑھتے وزن کی وجہ سے بیمار ہوتے چلے جاتے ہیں، ایک صحت مند اور متوازن زندگی کے لیے ورزش نہایت ضروری ہے۔
ورزش سے انسان نہ صرف چاق و چوبند رہتا ہے بلکہ اس کا وزن بھی قابو میں رہتا ہے۔
باقاعدہ ورزش انسان کے مدافعتی نظام کو بہترین حالت میں رکھتی ہے اور اسے کینسر سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ بھی وزن کم کرنا چاہتے ہیں؟ آسان ورزش جانیں
لیکن دن بھر کی مصروفیات کے باعث اگر آپکو ورزش کے لیے وقت نہیں ملتا مگر آپ جسمانی طور پر فٹ ہونا چاہتے ہیں تو آپ اپنی مصروفیات کے دوران چند منٹ نکال کر ایسا ممکن بنا سکتے ہیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق دن میں 3 یا 4 بار سیڑھیوں پر تیزی سے چڑھنا آپ کو جسمانی طور پر فٹ بنا سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق بہت زیادہ وقت تک تیز چہل قدمی یا روایتی ورزش کی بجائے آپ اپنے دفتر کو ہی جسمانی طور پر فٹ ہونے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مزاج کو بہتر بنانا چاہتے تو یہ ورزش آزمائیں
تحقیق میں بتایا گیا کہ دن بھر میں 2 منٹ تک سخت جسمانی سرگرمیاں یعنی بہت تیزی سے سیڑھیاں چڑھ کر اترنے سے بھی دل اور نظام تنفس سے متعلق فٹنس کو بہتر بنانا ممکن ہے۔

اسی طرح دن بھر بیٹھنے سے جسم پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کی شدت کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
اس عادت سے ہمارا جسم امینو ایسڈز کو زیادہ بہتر طریقے سے مسلز کی مرمت یا حجم بڑھانے کے لیے استعمال کرنے لگتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا عمر رسیدہ افراد میں ورزش اور ذہن سازی فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف




















